بریکوٹ، بریکوٹ کے پر فضاء دریائے سوات کے کنارے ذبح خانوں میں تبدیل ،دریائے سوات کے پانی کو الودہ کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے میں بد بو پھیل گئی ۔صبح سویرے بریکوٹ کے لوگ ورزش کے لئے یہاں آتے ہیں کیونکہ بائی پاس روڈ ہونے کی وجہ سے یہاں سے بہت سی گاڑیاں بھی اسی راستے کو استعمال کرتے ہیں ۔ابھی تک اس کے خلاف کسی بھی مجاز احکام نے کوئی ایکشن نہیں لیا ۔علاقے کے مکین اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ فوری طور پر یہاں پر ذبح خانے ختم کیا جائے اور قصابوں کو ذبح کے لئے ذبح خانہ تعمیر کیا جائے ۔تفصیلات کے مطابق بریکوٹ بائی پاس روڈ جو کہ پر فضا ء علاقہ گیمن سے چند قدم پر قصابی دریائے سوات کے کنارے جانوروں کو ذبح کررہے ہیں ۔ذبح شدہ جانوروں فضلاء اور دیگر مواد کو دریائے سوات میں بڑے پیمانے پر ڈالتے ہیں ایک طرف دریائے سوات کا پانی الودہ ہورہی ہے جبکہ دوسری طرف بدبو اور تعفن کی وجہ سے وہاں ٹھہرنا ممکن نہیں ہے ۔اس پر آبھی تک متعلقہ اداروں کے حکام کیوں خاموش ہیں یہ ایک سوالیہ نشان ہے ۔
628 total views, no views today


