سوات ،سیدوگروپ آف ٹیچنگ ہسپتال میں ایمرجنسی فنڈز کے عدم فراہمی کے باعث گزشتہ روز سے لیبر روم ،اوٹی ،کیجولٹی اور کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں مریضوں کو مفت علاج کی سہولت ختم ،مفت علاج کی سہولت ختم ہونے سے ماہانہ لا کھو ں مریض محروم ہونگے ،سہولت ختم ہونے کی وجہ فنڈز کی عدم فراہمی ہے ،ایم ایس سیدوگروپ آف ہسپٹلز مقصود تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کے طرف سے صوبہ بھر کے تمام بڑے ہسپتالوں کو سپیشل اینیشیٹیو ایمرجنسی سروس فنڈ ز کے عدم فراہمی کی وجہ سے سیدوشریف ٹیچنگ ہسپتال میں بھی اس سہولت کے اور فنڈز کے عدم فراہمی سے ماہانہ لاکھوں مریض محروم ہونگے ایم ایس سیدوگروپ آف ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر مقصود کے مطابق اُنہوں نے صوبائی محکمہ صحت اور مقامی ایم پی ایز اور دیگر متعلقہ حکام کو آگاہ کردیا ہے تاہم ابھی تک فنڈز کے فراہمی کے لئے اقدامات نہیں اُٹھائے گئے ڈاکٹر مقصود نے مزید کہا کہ سیدوگروپ آف ٹیچنگ ہسپٹلز میں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں مریض علاج کے لئے آتے ہیں اور ماہانہ بارہ ہزار مریض یہاں پر ایڈمیٹ کئے جاتے ہیں جبکہ ماہانہ ایک لاکھ سے زائد مریض اوپی ڈی کے زریعہ چیک کئے جاتے ہیں اُنہوں نے کہا دس اگست تک ہمارے پاس جو فنڈز تھے وہ اب ختم ہوچکے ہیں اسلئے اب ہم سیدوگروپ آف ہسپٹلز آنے والے مریضوں کو مفت طبی سہولیات کے فراہمی نہیں کرسکتے ۔
618 total views, no views today


