سوات مدین ، عوام بلد یاتی انتخابات میں پی ٹی ائی کا بھر پور ساتھ دیں کیونکہ پی ٹی ائی ملک سے مخلص ہے اور عمران خان ملک کو ترقی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں اگر عمران خان ملک میں تبدیلی لانے میں ناکام ہو ئی تو ہم بھی مستفعی ہو جائیں گے یہ باتیں مدین کے اقبال حسین جو کہ پی ٹی ائی کی طرف سے نامذد امیدوار برائے تحصیل کو نسل ہیں نے اپنے ایک انٹر ویو میں کہی ، اس موقع پر پی ٹی ائی یو سی مدین کے
صدرابراھیم،نائب صدرواحید ذادہ لالا،جی ایس یو سی تیرات سید کبیر شاہ ،عمر ذادہ،الطاف حسین ،فیض علی خان اور دیگر بھی موجود تھے اس اقبال حسین نے کہاکہ ہم نے عمران خان کا ساتھ اس لئے دیا ہے کیو نکہ وہ ملک میں کرپشن کا خاتمہ اور ملک کی ترقی کے لئے نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں اور اس میں ہم سب ان کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ یہاں کے بنیادی مسائل سول ہسپتال کی تعمیر نو،گریڈ سٹیشن کی دوبارہ تعمیر ،اور پینے کا صاف پا نی ہے جس کے لئے ہم ہر ممکن کوشش کریں گے اس کے علاوہ تمام قومی اور علاقائی مسائل اجتماعی بنیادوں پر حل کریں گے انہوں نے کہاکہ حلقہ پی کے پچاسی میں تر جیحی بنیادوں پر چھوٹے بڑے ڈیم بن رہے ہیں جن کی بدولت بجلی بحران پر قابو پا نے میں مدد ملے گی انہوں نے کہاکہ عمران کے ساتھ مل کر 67سالہ گند صاف کر رہے ہیں جلد ہی عوام خوش خبری سنیں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اگر پی ٹی ائی میں کر پشن ہو تی تو ڈاکٹر حیدر علی کبھی بھی پی ٹی ائی میں نہ آتے مگر چونکہ ڈاکٹر حیدر علی خود بھی ایک صاف سیاستدان ہے ان کے آنے سے پارٹی مذید مضبوط ہو گی انہوں نے کہاکہ پی ٹی ائی بلدیاتی الیکشن میں کلین سویپ کر ے گی
481 total views, no views today


