سوات، سوات میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھ گیا، پانچ سے چھ گھنٹے تک مسلسل لوڈشیڈنگ ، ممبران اسمبلی اور مشیر وزیر اعظم بھی بے بس ، عوام کی چیخیں نکل گئیں، وادی سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سمیت پورے ضلع میں محکمہ واپڈا نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع کررکھی ہے، شہری علاقوں میں پانچ سے چھ گھنٹے تک بلا کسی وقفے کے مسلسل لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے،
جبکہ ایک گھنٹے بجلی بحال ہونے کے بعد دوبارہ بجلی بند کی جاتی ہے، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمہ میں ممبران اسمبلی کیساتھ ساتھ وزیرا عظم کے مشیر بھی ناکام ہوگئے ہیں، بعض ذرائع کیمطابق مشیر کے کہنے پر سوات میں اضافی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ، مسلسل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے کاروباری زندگی مفلوج ہو کررہ گئی ہے، جبکہ گھروں میں بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے ، کہ مشیر وزیر اعظم کے گھر سنگوٹہ کے فیڈر پر کوئی لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی ہے وہاں پر بلا وقفے مسلسل چوبیس گھنٹے بجلی دستیاب ہے جبکہ ضلع سوات کے باقی حصوں میں بیس گھنٹوں سے زائد بجلی بند کی جاتی ہے۔
272 total views, no views today


