سوات،سوات میں جشن آزادی کی رنگارنگ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، گورنمنٹ گرلز کالج سیدوشریف میں پروقارتقریب کااہتمام کیا گیا، جس میں ضلع بھر سے تیس کے قریب گرلز سکولوں نے حصہ لیا، تقریب میں سکول طالبات نے ملی نغموں پر ٹیبلیو پیش کئے ، جبکہ روائتی رقص کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا، خاکوں اور تقاریر نے تقریب میں شرکت کرنیوالوں کوسے داد وصول کی۔پروگرام کی مہمان خصوصی ڈیڈک چئیرمین ایم پی اے فضل حکیم تھے، انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ازادی کا دن ہے، ازادی کے دن کا احساس سب سے زیادہ سوات کے عوام کیساتھ ہے، کیونکہ نقل مکانی کے دوران سوات کے عوام کو اس کی اہمیت کا اندازہ ہو گیا تھا، انہوں نے سکول کیلئے پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا۔
676 total views, no views today
Comments


