سوات، ورکنگ فوکس گرائمر سکول میں جشن آزادی کے خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے یوم والدین کا انعقاد کیا گیا،تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر ایجوکیشن خیبر پختونخوا ورکرز بورڈ پروفیسر مجاہد حسین سوری صاحب تھے،تقریب میں قدرت اللہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل،پروفیسر عمران،حاجی رضاخان،شاہی دوران،شاہ جہان،عظمت علی(ایس ار ایس پی)لیبر یونین ضلع سوات کے عہدیداروں سمیت مختلف سکولوں اور کالجوں کے پرنسپلز اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی،تقریب کے اختتام پر سالانہ امتحان اور دیگر سرگرمیوں میں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو نقد انعامات دیئے گئے،مہمان خصوصی ڈائریکٹرایجوکیشن خیبر پختونخوا ورکرز بورڈ پروفیسر مجاہد حسین سوری نے اپنے خطاب میں تعلیم کے اہمیت پر زور دیا جبکہ شرکاء کو یقین کو دلایا کہ طلباء و طالباتاور مزدوروں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا بہت جلد ورکرز ویلفئیر بورڈ سے متعلق مسائل کو حل کیا جائیگا۔
752 total views, no views today


