سوات، پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی کے اکیاسی کے صدر میاں جاوید حسین نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سوات میں گداگروں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر ایکشن لیں، نوجوان دوشیزاؤں اور بزرگ شہریوں نے گداگری کو پیشہ اختیار کرلیا ہے، نئی نسل کو تباہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں سڑک کے دونوں اطراف پاؤں، ہاتھوں سے معذور نوجوان گداگر بنے ہوئے ہیں اور وہ راہ چلتے لوگوں کو گھیر کر پیسے مانگتے ہیں،جبکہ دکانوں، بازاروں اور مارکیٹوں میں خوبصورت نوجوان دویشزائیں اور بزرگ شہری بھی پیسے مانگتے ہیں جن کو لوگ مجبور ا پیسے دیتے ہیں، انہوں نے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ صوبہ سندھ سے ائے ہوئے گداگروں کیخلاف ایکشن لیکر ان کو علاقہ بدر کریں تاکہ یہاں پر بدکاری جیسا قبیح سلسلہ شروع نہ ہو سکیں۔
608 total views, no views today


