سوات،مینگورہ شہر کے نواحی علاقہ اوڈیگرام میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے بائویس سالہ نوجوان کو قتل کردیا، رحیم آباد پولیس سٹیشن کے مطابق سپیشل فورس کانسٹیبل ناصر کے چھوٹے بھائی شان ولد بخت زادہ،سکنہ محلہ خونہ شہید چم اوڈیگرام کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، مرحوم کی لاش سیدو شریف ہسپتال کے کیجولٹی وارڈ منتقل کیا گیا جہاں پر پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کوورثائ کے حوالے کیا گیا، نامعلوم افراد نے شان کو سینے میں گولی ماری تھی، پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف ایف ائی ار درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
570 total views, no views today
Comments


