سوات،نوے تیغ ادبی تڑون کے زیر اہتمام ماہانہ اجلاس کاانعقاد، اجلاس میں تنظیم کے کارکردگی اور مشاعرے کا اہتمام ، تنظیم کے سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے پر غور ۔تفصیلات کے مطابق مینگورہ نوے تیغ ادبی تڑون تنظیم کا ماہانہ اجلاس کی صدارت حاجی حسین نے کی، اس موقع پر ظفر علی ناز اور تنظیم کے صدر حاجی رحمت علی عاجز سمیت دیگر شعراء کرام اور ادیبوں بھی موجود تھے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی حسین علی ، رحمت علی عاجز، ظفر علی ناز سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوے تیغ ادبی تڑون سوات کے شعراء ، ادیبوں کی نمائندہ تنظیم ہے، اس تنظیم کے زیر انتظام شعراء اور ادیبوں کی خدمات سے لوگوں کو اگاہ کرنا ہے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر ماہ تنظیم کا اجلاس ہو اکرے گا، جس میں شعراء اپنے کالام بھی پیش کرینگے جبکہ تنظیم کے سرگرمیوں پر بھی بحث کی جائے گی، جبکہ پشتو زباں کو بام عروج تک پہنچانے کی ذمہ داری شعراء اور ادیبوں کی ہے، اس کیلئے ہمیں محنت کرنا ہوگی، اس موقع پر موجود شعراء نے اپنا کالام پیش کیا جس کو موجود لوگوں نے کافی سراہا۔
584 total views, no views today


