بریکوٹ، انٹرا پارٹی الیکشن اگامہی مہم کے سلسلے میں ڈریم پی ٹی آئی یوسی کوٹہ ابوہا کے کارکنوں پروگراموں کا سلسلہ جاری ہے ۔اس پروقار تقریب میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق تحصیل بریکوٹ صدر انجینئر شرافت علی ،فضل ربی خان ،ناظم افضل خان،یوتھ کونسلر سمیع اللہ،محمد شاہ خان،نظر حسین کے علاوہ کونسلرز اور عہدیداران نے کثیرتعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر انجینئر شرافت علی نے کہاکہ پارٹی ممبرسازی ہوگی اور جس کارکن نے ممبر سازی کی تو اسے یوسی سے لے کر ضلع تک ووٹ کا حق دیا گیا ہے جس کی وجہ سے انتخابات میں دھندلی اور ممبران اسمبلی کے اثر رسوخ کا عمل دخل ختم ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈریم پی ٹی آئی ورڈز ،تحصیل اور ضلعی سطح تک الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی اور عمران خان کے سوچ اور نظریہ کو آگے لے کر پارٹی کومضبوط کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی ۔آج سے سولہ سال پہلے عمران خان نے پی ٹی آئی کا جو خواب دیکھا تھا وہ انشاء اللہ ڈریم پی ٹی آئی پورا کرے گی ۔انہوں نے کہاکہ پارٹی کارکن اپس میں اتفاق واتحاد قائم رکھے تاکہ انٹرا پارٹی الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے پارٹی کو مذید تقویت دیں ۔بعد میں انہوں نے پارٹی کے تمام کارکنوں پر زور دیا کہ وہ ممبرسازی کے موقع پر تمام ترتوانائیاں بروکار لائیں کیونکہ اسی میں ہی ہماری کامیابی ہوگی اور انشاء اللہ انٹرا پارٹی میں ہی دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔
758 total views, no views today


