مینگورہ، سوات میں سیاحتی میلہ کل سے شروع ہوگا، سوات سنو فیسٹیول کی تمام تر انتظامات مکمل کر لی گئی، کل صبح دس بجے سوات کے سب سے حسین وادی مالم جبہ میں پانچ روزہ سنو فیسٹیول کی افتتاحی تقریب منعقد ہوگی ، افتتاحی تقریب میں پاک فوج کے اعلیٰ افسران، سول انتظامیہ ، صوبائی حکومت کے ممبران اسمبلی سمیت ضلع بھر اور پورے پاکستان سے مہمانان شرکت کرینگے،
سوات سنو فیسٹیول اس سال پانچ روز پر مشتمل ہوگا، اور سیاحوں کے لئے اس بار پر لطف پیدل ٹریک جبکہ کھیلوں کے زیادہ سرگرمیاں رکھی گئی ہیں، جبکہ اس سال پہلی مرتبہ موسیقی کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔پاک فوج سمیت سوات کے تمام سیاسی ، سماجی لوگوں نے پورے پاکستان کے عوام کو سنو فیسٹیول میں شرکت کی اپیل کی ہے۔
435 total views, no views today
Comments


