لاہور، الیکشن کمیشن نے این اے 122 کی انتخابی عذرداری کے کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو نااہل قرار دیدیا گیا۔الیکشن ٹربیونل لاہور کے جج جسٹس ریٹائرڈ کاظم علی ملک نے این اے ایک سو بائیس اور پی پی ایک سو سنتالیس مبینہ دھاندلی کیس کا فیصلہ سنایا۔ دھاندلی کیس کا فیصلہ 100 سے زائد صفحات پر مشتمل ہے۔
فیصلہ کے اعلان کے موقع پر الیکشن کمیشن آفس کے باہر تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد صبح ہی سے جمع تھی جو اپنے لیڈران کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔ دونوں جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی اور دھکم پیل بھی ہوئی۔ پولیس کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے موجود ہے جبکہ ہنگامی صورتحال سے نمنٹنے لئے واٹر کینن بھی منگوا لی گئی ہے۔
316 total views, no views today


