بریکوٹ، بریکوٹ سول ہسپتال میں کیجولٹی کا آٹھ ماہ قبل افتتاح کیا گیا مگر ابھی تک حکومت کی طرف سے یہ منظور نہیں ہوا ۔کیجولٹی کو تمام سہولیات کی فراہمی خیر و زکواۃ سے ہورہی ہے ابھی تک کیجولٹی کو سٹاف بھی نہیں دیا گیا ۔ہسپتال کے ڈاکٹر ڈبل ڈیوٹی کے ذریعے کیجولٹی چلارہے ہیں ۔گذشتہ روز بریکوٹ میڈیا ہوم نے سول ہسپتال بریکوٹ کیجولٹی کا دور ہ کیا ۔اس موقع پر ہسپتال ذرائع نے کہاکہ اس کیجولٹی کا افتتاح صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے تقریباً اٹھ ماہ قبل کیا تھا جس پر علاقے کے عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اپنے وعدوں پر عمل پیرا ہے مگر بدقسمتی سے افتتاحی تقریب کے بعد کسی بھی حکومتی نمائندے نے اس کیجولٹی کا نہیں پوچھا۔گذشتہ ماہ کیجولٹی کی اوپی ڈی 800تک تھی اور اس میں مذید اضافہ ہو رہا ہے ۔ڈی ایچ او سوات سیدعلی خان کی طرف سے ضروری الات کافی حد تک فراہم کردی ہیں مگر اب بھی بہت سے مشکلات ہیں ۔موجودہ سول ہسپتال انچارج سلمان مستعان نے کیجولٹی کے لئے یوپی ایس ،ڈی سی پنکھوں کے علاوہ دیگر ضروری آلات اپنے جیب سے فراہم کردی ہیں اب کیجولٹی میں لوڈشیڈنگ کے دوران ایمرجنسی موم بتی پر نہیں بلکہ لائٹ کی روشنی پر کرتے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ کیجولٹی وارڈ آبادی کے لحاظ سے انتہائی کم ہے اس میں تین بیڈ ز مردانہ اور دو بیڈ زنانہ ہیں ۔کیجولٹی سٹاف نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتال کے ڈاکٹرز ،میڈیکل اسسٹنٹ ،کلاس فورز اور دیگر سٹاف ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں یہ اضافی ڈیوٹی ہے جو کہ وہ کرتے ہیں ۔سٹاف نہ ہونے کی وجہ سے یہ دوپہر 2بجے کے بعد شروع ہوتی ہے ۔اس کیجولٹی کے لئے چار میڈیکل آفسیر ز،آٹھ میڈیکل اسسٹنٹ ،آٹھ کلاس فورز کی اشد ضرورت ہے اگر اس کیجولٹی کو مطلوبہ سٹاف کی فراہمی نہ کی گئی تو یہ کیجولٹی اپنے مقاصد پورے ہونے میں مکمل نا کام رہے گی ۔ وہاں پر موجود لوگوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے عوام سے کئے گئے وعدوں میں ایک وعدہ صحت کے بہتر سہولیات کی فراہمی بھی تھا مگر افسوس کہ ابھی تک انہوں نے اپنے وعدوں کو عملی جامہ نہیں پہنایا اور عوام کو سہولیات کی فراہمی صرف اور صرف اخباری بیانات تک محدود ہے ۔آخر یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا یہ موجودہ صوبائی ممبران کے لئے ایک سوالیہ نشان ہے
586 total views, no views today


