سوات، سوات کی فضائیں مرکزی وصوبائی حکومت مردہ باد کے نعروں سےگونج اٹھی، سینکڑوں کی تعداد میں لیڈی ہیلتھ ورکرز سڑکوں پر نکل ائیں، چھ ماہ سے بند تنخواہیں نہیں دینگے تو پولیو اور ویکسینیشن مہم میں حصہ نہیں لیں گے، ایل ایچ ڈبلیو کا اعلان، ۔سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں ہزاروں کی تعداد میں سوات بھر سے ایل ایچ ڈبلیو اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر نکل ائیں، ایل ایچ ڈبلیونے سیدو شریف سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کردیا، اور مرکزی وصوبائی حکومت کیخلاف شدید نعرہ بازی کی گئی ، ایل ایچ ڈبلیو کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت اور مرکزی حکومت تنخواہیں دینے میں ناکام ہو چکی ہیں، گزشتہ چھ مہینوں سے ہمیں تنخواہیں نہیں ملیں ہیں، تو اب حکومت بتائیں ہمارے گھروں کے چولہے کیسے جلیں گے، سیدو شریف سڑک گزشتہ پانچ گھنٹوں سے ٹریفک کیلئے بند ہیں اور ایل ایچ ڈبلیو مطالبات پورے ہونے تک سڑک نہیں کھول رہے ، تاہم ابھی تک کسی سرکاری یا انتظامیہ نے ان سے مذاکرات شروع نہیں کئے ۔
712 total views, no views today


