کالام،وادی بحرین سے چھبیس کلومیٹر شمال کی طرف سوات کا پسماندہ ترین دور افتادہ علاقہ اریانئی جو دور جدید میں بھی بنیادی مرکزصحت سے محروم ہیں، وہاں پر پاک آرمی کے جوانوں نے دو روزہ فری میڈیکل کیمپ لگائی اور فوڈ پیکج تقسیم کئے تو مریضوں اور نادار لوگوں کی قطاریں لگ گئی۔پاک آرمی کے کیپٹن شہریار کی زیر نگرانی ڈاکٹروں نے مریضوں کا مفت طبی معائنہ کرکے مفت ادویات فراہم کی اورمستحق لوگوں میں فی خاندان چائے چینی سے لے کر آٹے تک کی بھاری فوڈپیکج تقسیم کی گئی۔ پاک فوج کے مستند ڈاکٹروں کی ٹیم نے گیسڑو کی وباء جس نے آج کل پوری وادی سوات کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، سمیت مختلف امراض کے سینکڑوں مریضوں کو مفت طبی امداد دی ۔پاک فوج کے جوانوں کے اس کارنامے کو اریانئی کے غریب باشندوں نے انتہائی بہرہ مندی سے سراہتے ہوئے کہاکہ ایسی صورت حال میں جوکہ یہاں پر بی ایچ یو تک موجود نہیں پاک فوج کے جوانوں نے دشوار گزار راستوں کو سر کرتے ہوئے اس پہاڑی اور پسماندہ علاقے میں پہنچ گئے اور ہمارے لئے فری میڈیکل کیمپ لگائی اور راشن تقسیم کئے۔ اس پر ہم پاک فوج کے جوانوں کا تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔اس موقع پر یوسی بالاکوٹ کے ناظم ضیاء الحق نے اس عظیم کارنامے کو سرانجام دینے پر پاک فوج کے جوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پاک آرمی کا وہ واحد ادارہ ہے جو غریب اور بے بس عوام کی خدمت میں دن رات کوشاں ہیں ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوانوں نے فری میڈیکل کیمپ اور راشن تقسیم کرکے علاقہ عوام کے دل جیت لئے۔
656 total views, no views today


