کالام،یوسی بحرین کے علاقہ اریانئی بگلہ میں پاک آرمی نے مفت راشن تقسیم کئے۔پاک آرمی کے کرنل زاہد، کیپٹن شہریار اور یوسی بالاکوٹ کے ناظم ضیاء الحق نے اپنی ہاتھوں سے سینکڑوں لوگوں میں چائے چینی سے لے کر آٹے تک بھاری فوڈ پیکج تقسیم کی۔ اس سے پہلے بھی پاک فوج کے جوانوں نے اریانئی کے مختلف علاقوں میں فوڈ پیکج اور فری میڈیکل کیمپ لگائیں اور مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئی۔ پاک فوج کے جوانوں کے اس اقدام کو بگلہ اریانئی کے غریب باشندوں نے سراہتے ہوئے کہاکہ پسماندہ علاقہ بگلہ کے غریب اور نادار لوگوں میں پاک فوج نے فوڈ پیکج تقسیم کرکے علاقہ عوام کے دل جیت لئے ہیں، اس پر ہم پاک فوج کے جوانوں کا تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔اس موقع پر یوسی بالاکوٹ کے ناظم ضیاء الحق نے بتایا کہ اس عظیم کارنامے کو سرانجام دینے پر پاک فوج کے جوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے غریب اور بے بس عوام میں راشن تقسیم کرکے علاقہ عوام کے دل جیت لئے۔ ہم پاک آرمی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر قسم تعاون کے لئے حاضر ہیں۔
فضل غنی نمائندہ کالام
1,003 total views, no views today


