سوات، سوات میں بلدیاتی انتخابات کا فائنل راونڈ آج کھیلا جائیگا ،ضلع اور تحصیل ناظمین کا انتخاب آج ہوگا ،سوات میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں فائنل راونڈ آج کھیلا جارہا ہے اور آج ودودیہ ہال سیدو شریف میں 101 ضلع کونسل کے ممبران ضلع ناظم کا انتخاب کرینگے اس سلسلے میں تمام ممبران کو صبح دس بجے طلب کیا ہے جو شو اف ہینڈ کے زریعے سوات کیلئے ناظم کا انتخاب کرینگے
اس سلسلے میں چھ فریقی اتحاد کی جانب سے مسلم لیگ ن کے محمد علی شاہ جبکہ پی ٹی ائی کے علی خان کے درمیان مقابلہ ہوگا جس میں چھ فریقی اتحاد کو واضح برتری حاصل ہے اس طرح سوات کے سات تحصیلوں میں اہم تحصیل بابوبازی کیلئے چھ فریقی اتحاد عوامی نیشنل پارٹی کے اکرام خان اور پی ٹی ائی کے شاہد علی خان کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جارہی ہے
345 total views, no views today


