سوات، سوات کے حسین وادی کالام میں سوات ٹورزم اینڈ ٹریڈ فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے کی، اس موقع پر کور کمانڈر نے ہوا میں کبوتر اڑا کر فیسٹیول کا باقاعدہ اغاز کردیا، جبکہ فیسٹیول کے افتتاحی دن مختلف رنگا رنگ تقریبات منعقد کی گئی، ایس ایس جی کمانڈوز نے ہوا سے چھلانگ لگاکر اور رنگ بکھیر کر حاضرین سے داد وصول کی ،فسیٹیول کے افتتاحی تقریب کے موقع پر کمشنر ملاکنڈڈویژن، ڈی سی سوات سمیت ارمی کے مختلف افیسران بھی موجود تھے، افتتاحی تقریب کے موقع پر کور کمانڈر پشاو رلیفٹننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے کہا کہ کالام فیسٹیو ل کا مقصد سیاحوں کو سوات کی حسین وادیوں کی طرف راغب کرنا ہے انہوں نے کہا کہ علاقائی سیاح کالام کا دورہ کرتے ہیں اب غیر ملکی سیاحوں کو سوات کالام لائیں گے۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر موٹر سائیکلوں کے کرتب بھی دکھایے گئے ، جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلا گیا، اس موقع پر علاقائی موسیقی پر رقص بھی کیا گیا، اوشو گراونڈ پر منعقدہ تقریب میں مختلف کمپنیوں نے سٹالز بھی لگائے تھے۔
688 total views, no views today


