سوات،سوات کے سیاسی و سماجی شخصیت میانگل شہریار امیر زیب نے کہا ہے کہ این اے انتیس اور پی کے اسی کو ضلعی و تحصیل نظامت میں نمائندگی نہ دینا افسوس ناک ہے،حلقہ این اے انتیس اور پی کے اسی کے منتخب ممبران میں قابل اور منجھے ہوئے ممبران شامل ہے مگر سیاسی جماعتوں کے پنڈتوں نے ذاتی مفادات کو ترجیح دی جس سے لاکھوں آبادی پر مشتمل علاقوں کے عوام کی حق تلفی ہوئی اب یہاں کے لوگوں میں شکوک و شہبات جنم لے رہی ہے،سیاسی جماعتوں کے گٹھ جوڑ میں لوگوں کے مفادات ترجیح نہیں دی گئی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں مختلف وفود سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ مینگورہ اور سیدوشریف کے مسائل میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے اگر عوام نے اپنے ذمہ داریوں کا احساس نہیں کیا اور حقوق کے حصول کیلئے توجہ نہیں دی تو مفاد پرست سیاسی مداری اسی طرح ہمارے حقوق سلب کرتے رہینگے اور ہم خاموش بیٹھ کر اسی طرح تماشہ دیکھیں گے،اس سلسلہ کو مزید بند کردینا چاہیئے اج سے ہم سب یہ عہد کریں کہ بنیادی ضروریات کے حصول کیلئے سب مل جل کر جدوجہد کرینگے ۔
706 total views, no views today


