سوات،گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب عباسی نے کہا ہے کہ سوات کی امن بحال ہونے کے بعد یہاں پر سیاحتی سرگرمیاں اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشت گردوں کو شکست دینے میں کامیاب ہو چکے ہیں، دہشت گردی امن تباہ اورمیلوں کا خاتمہ چاہتے تھے جبکہ ہم امن بحال اور میلوں کا انعقاد کرینگے، سوات کی امن کیلئے عوام، پولیس ، فورسز اور دیگر سرکاری اداروں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں انہی قربانیوں کی بدولت پورے ملک میں امن کی فضاء بہتر ہوئی ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے سوات ٹورزم اینڈ ٹریڈ فیسٹیول کے دوسرے دن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، گورنر نے شاندار میلہ کے انعقاد پر انتظامیہ کو دس لاکھ روپے، چترال متاثرین کیلئے دس لاکھ، بینڈ کیلئے پچاس ہزار روپے دینے کا بھی اعلان کیا، اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ کالام میں پچھلے پانچ سالوں سے فیسٹیول منعقد ہورہاہے، اسی طرح ہر سال صوبائی حکومت اور پاک ارمی مل کر اس قسم کے فیسٹیول منعقد کرے گی،انہوں نے کہا کہ فیسٹیول کا مقصد دہشت گردوں کو بتا نا ہے کہ ہم اپنے مقصد میں کامیاب جبکہ اپ ناکام ہوگئے ہیں، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی ناسور کو ملک اور اس صوبے سے ختم کرینگے، اس موقع پر سیکورٹی فورسز کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
905 total views, no views today


