مینگورہ، علاقہ گوگدرہ کارہائشی تین سالہ یاسین خان دل کے علارضہ میں مبتلا ہے،مکمل علاج پرساڑھے پانچ لاکھ روپے خرچہ آتا ہے ،ڈاکٹروں نے اپریشن کیلئے اٹھائیس ستمبرکی تاریخ دے رکھی ہے،مریض کے بھائی نے حکومت اور مخیرحضرات سے علاج معالجہ کے سلسلے میں تعاؤن کی اپیل کی ہے،تین سالہ یاسین خان کے بھائی اعجازالحق نے میڈیا کو بتایا کہ وہ بچے کو لاہورکے ایک نجی ہسپتال لے گئے تھے جہاں پر ڈاکٹرعاصم خان اوران کی ٹیم نے معائنہ کے بعد کہاکہ مکمل علاج معالجہ پر تقریباََ ساڑھے پانچ لاکھ روپے خرچہ آئے گا جبکہ بچے کے اپریشن کیلئے ماہ رواں کی اٹھائیس تاریخ مقررکی ہے،انہوں نے حکومت اورمخیرافرادسے بچے کے علاج معالجہ کے سلسلے میں مالی تعاؤن کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ تعاؤن کرنے والے حضرات 03462205577پررابطہ کریں۔
648 total views, no views today


