کبل، پاک ماڈل ہائی سکول منجہ میں تقسیم انعامات کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی جس کے چیف گیسٹ تحصیل کونسلر یوسی قلاگے انجنئیر اکرام خان تھے جبکہ پرنسپل اسلام الدین ،اساتذہ اور طلباء سمیت عمائدین علاقہ نے بھر پور شرکت کی تقریب کے دوران طلباء نے ملی نغمے،تقاریر ،خاکے اور دیگر آئٹمز پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی انجنئیر اکرام خان نے کہا کہ اقوام کے ترقی کا راز تعلیم میں مضمر ہیں جبکہ بچوں کو بہترین تعلیم وتربیت فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ پاک ماڈل ہائی سکول منجہ علاقہ کا بہترین درسگاہ ہے جہاں پر تعلیم و تربیت سمیت نسل نو کی کردار سازی پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے جبکہ قابل اور محنتی اساتذہ کرام کے بدولت سکول ہذا کو پورے سوات میں نمایاں حیثیت حاصل ہے جس کا واضح ثبوت گذشتہ بورڈ امتحان میں طلباء کی بہترین کارکردگی ہے انہوں نے یقین دلایا کہ پاک ماڈل ہائی سکول منجہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے توقعات پر پورا اتر کر یوسی قلاگے کو ماڈل بنا کر دم لینگے تقریب کے اختتام پر چیف گیسٹ نے پوزیشن ہولڈرز طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔
686 total views, no views today


