سوات ، سپیکرخیبر پختو نخوا اسمبلی اسد قیصرنے کہا ہے کہ پاک فوج ،سول فورسز اور عوام کی قربانیوں سے سوات میں امن قائم ہو ا ہے لہذایہ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے کہ سوات کے بے مثال قدرتی حسن سے مالامال علاقوں کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے پرکشش بنائیں اور اس میں وہ تمام سہولیا ت فراہم کریں جو دنیا کے اہم ترین سیاحتی مقامات میں موجود ہیں ۔
وہ ہفتہ کے روز شاہی گراونڈ کالام میں پاک فوج اور KPحکومت کے اشتراک سے منعقد ہ پانچویں سوات سمر فیسٹول کے تیسرے روز کی رنگا رنگ تقریبات کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے ۔
اس موقع پر جنرل افیسر کمانڈنگ مالاکنڈ آرمی ڈویژن میجر جنرل نادر خان ، مشیر ماحولیات اشتیاق ارمڑ، ایم این اے سیلم الر حمن ،بر یگیڈ ئیرطاہر اسلم ، کمشنر مالاکنڈ کیپٹن (ر) عثمان گل ،ڈی آئی جی مالاکنڈ آزاد خان کے علاوہ اعلی فوجی اور سول افسران اور پاکستان بھر کے ہزاروں سیاح موجود تھے ۔
سیپکر نے کہاکہ سوات میں سیاحت کی ترقی کیلئے سوات موٹر وے پر کام بہت جلد شروع ہوگا جس کی تکمیل کے بعد سوات میں سیاحوں کا سال بھر میلہ لگا رہے گا۔انھوں نے اعلان کیا کہ کالام مہوڈھنڈ سڑک بھی جلد پختہ کی جائے گی جب کہ کالام گبرال روڈ بھی ترجیحی منصوبہ کے طورپر منظور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔انھوں نے اعلان کیا کہ کالام اور ملحقہ علاقوں میں جنگلات اور موحولیا ت کے منصوبوں کو خصوصی ترجیح دی جائے گی اور اس مقصد کیلئے پانچ سو ایکڑ رقبے پر جنگلات لگانے کا کام عنقریب شروع ہوگا۔
سیپکر نے اعلان کیا کہ بحرین کالام سڑک پر کام تیز کرنے کیلئے این ایچ اے کے ساتھ جلد ہی بات کی جائے گی انھوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ کالام میں مقامی پھلوں اور فرنیچر کے کارخانوں پر مشتمل چھوٹاصنعتی زون قائم کیا جائے گا جس کی بدولت علاقے میں رو زگارمیسر ہوگا اور سیاحوں کی د لچسپی بھی بڑھے گی ۔ اسد قیصر نے مقامی مشران کے مطالبہ پر یقین دلایا کہ کیڈٹ کالج سوات کی تکمیل کے بعد کالام کیڈٹ کالج بھی تعمیر کیا جائے گا ۔
پاک فوج ،سول فورسز اور عوام خصوصاََ سوات کی عوام کی عظیم الشان قرباینوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سیپکر نے کہا کہ ان قربانیوں کے نتیجے میں قائم ہونے والی امن کی بدولت ہم گزشتہ پانچ سالوں سے یہ رنگارنگ فیسٹول دیکھ رہے ہیں جو ہمارے جونواں کی بے مثال صلاحیتوں کو جلا بخشنے کا موقع فراہم کرتے ہیں جب کہ دینا بھر میں ہماری قابل فخر ثقافت کی پہچان کا ذریعہ بنتے ہیں ۔
سیپکر نے کہا کہ پاک فوج کی لازوال قربانیوں سے تکمیل کے قریب آپریشن ضرب عضب اور دیگر آپریشنز کی بدولت پاکستان کے دشمنوں کو یہ تاریخی پیغام سمجھنا چاہیے کہ اس بہادر قوم کے خلاف کوئی ناپاک سازش کامیاب نہیں ہوسکتی اور اب پاکستان کی منزل امن ، ترقی اور خوشحالی کا ایک ایسا ماڈل قائم کرنا ہے جس کی مثال دنیا میں موجود نہ ہو ۔
قبل ازیں جنرل افیسر کمانڈنگ مالاکنڈ آرمی ڈویژن میجر جنرل نادر خان نے استقبالیہ کلمات کہتے ہوئے پاک فوج کی امن کوششوں ، تعمیراتی سرگرمیوں اور فیسٹول کی تفصیلات پر روشنی ڈالی ۔فیسٹول کے تیسرے روز نیز ہ بازی ، گھوڑا ڈانس ، ملٹر ی ڈاگ شو، ملٹری موٹربائیک شو، خٹک ڈانس، پیراگلایئڈنگ اور ملٹر ی آٹلری بینڈ کے شاندار مظاہرے ہوئے یاد رہے کہ سوات فیسٹول سات ستمبر تک جارہیگا جس میں ہتھیاروں کے سٹال، ملک بھر کی دستکاری کے سٹال ، چاروں صوبوں کے علاوہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ثقافتی سٹال موجود ہیں ۔نمائش کی خاص دلچسپی قاضی طفیل اور قاضی ارسلان کے بنائے ہوئے گلایئڈنگ جہاز اور سلطان گولڈن کار جمپ شو ہیں جو اتوار کے روز (آج ) منعقد ہو ں گے۔
397 total views, no views today


