سوات ،کالام ٹورسٹ اینڈ ٹریڈ فیسٹیول کے رنگارنگ تقریبات چوتھے روز بھی جاری رہی، مہمان خصوصی پرویز خٹک نے یوم دفاع کے موقع پر یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے، پاک فوج نے ان کو بگھی میں سوار کرکے گراونڈ کا چکر لگایا۔ عالمی ریکارڈ یافتہ سلطان گولڈن نے37 میٹر ریسور چمپ لگا ورلڈ ریکارڈ بنایا اور فیسٹیول کے تقریب کو چار چاند لگا کر سیاحوں سے خوب داد وصول کی۔اور عالمی ایوارڈ کو شہداء پاک فوج کے نام کردیا فیسٹیول میں چاروں صوبوں کی ثقافت اجاگر کرنے کیلئے موسیقی اور رقص کا مظاہرہ کیا گیا، ایس ایس جی کمانڈوز نے اپنے ٹریننگ کا عملی مظاہرہ کرکے سیاحوں کو حیرت زدہ کردیا۔سیاحوں نے میلہ نہ مٹنے والی یاد گار قرار دیدی۔ یوم دفاع کے موقع پر پاک فوج نے فیسٹیول میں اسلحہ کی نمائش کا بھی اہتمام کیا ، جس کو سیاحوں سکول کے بچوں نے بے حد سراہا ۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ حکومت فیسٹیول کو ہر سال یوں ہی منعقد کرے تاکہ اس وادی کی دلکشی کو دیکھنے سیاح ائے ۔۔۔
834 total views, no views today


