سوات،ڈی پی او سوات کے جانب سے کم عمر موٹر سائیکل ڈرائیوروں پر پابندی اور ہیلمٹ کے استعمال کو لازمی قرار دینے کا خیر مقدم، کچھ دن پہلے سوات کے معروف شخصیت میانگل شہریار امیر زیب نے میڈیا کے ذریعے انتظامیہ اور پولیس سے کمسن موٹر سائیکل ڈرائیوروں پر پابندی اور ہیلمٹ کے استعمال کو لازمی قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا،پابندی سے موٹر سائیکل حادثات میں کمی ائیگی،پابندی پر سختی سے عمل درآمد کی جائے،گزشتہ روز ڈی پی او سوات نے تحصیل کونسلروں سے ایک اہم ملاقات کے دوران کمسن موٹر سائیکل ڈرائیوروں پر پابندی اور موٹر سائیکل چلانے والوں کیلئے ہیلمٹ ضروری قرار دیا،مقامی لوگوں نے پابندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او سوات اپنے احکامات پر سختی سے عمل درآمد کروائیں گے اس موٹر سائیکل حادثات میں کمی ائیگی جبکہ کمسن ڈرائیوروں کے خلاف سختی سے ایکشن لیا جائے یاد رہے کچھ دن پہلے سوات کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت میانگل شہریار امیرزیب نے محکمہ پولیس اور دیگر ذمہ داروں سے کمسن موٹرسائیکل ڈرائیوروں پر پابندی اور موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ ضروری قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
798 total views, no views today


