سوات،چارباغ بازار میں انتظامیہ کی کارروائی ،بیکری سیل ،ناجائز جرمانوں اور دکانوں کو سیل کرنے پر دکانداروں کا شٹر ڈاؤن ہڑتال ،کامیاب مذاکرات کے بعد دکانیں کھول دیئے گئے ،بازار صدرریاض احمد کے مطابق اے سی چارباغ بلاجواز ناجائز جرمانے عائد کر رہے ہیں جبکہ دکانوں کوبھی سیل کر رہے ہیں جس کے وجہ سے غریب لوگوں کے کاروبار ٹھپ ہوچکے ہیں،اے سی چارباغ کے مطابق کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں کی ،ناقص صفائی اور کم وزن دینے پر دکانداروں پر جر مانے عائد کئے جارہے ہیں ناقص صفائی ،کم وزن اور گران فروشی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ،کارروائی جاری رہیگی،اسسٹنٹ کمشنر چارباغ عمران حسین رانجھا، بعدازاں چارباغ بازار کے عہدیداروں نے اے سی سے کامیاب مذاکرات کے بعدبازار کھول دیا ، چارباغ بازار کے صدر ریاض احمدخان نے کہا کہ اے سی چارباغ ہر روز دکانداروں پر ناجائز جر مانے عائد کر رہے ہیں چارباغ بازار کے غریب دکاندار جرمانوں کی وجہ سے فاقوں پر مجبور ہو گئے ہیں ایک تندور والے کو دس ہزار روپے جر مانہ کیا جاتا ہے سبزی فروشوں کو بھی نہیں بخشا جارہا ،متعدد دکانوں کو سیل کیا جاچکا ہے جس کی وجہ سے کاروبار شدید متاثر ہو رہی ہے
552 total views, no views today


