سوات، مینگورہ شہر کے یونین کونسل لنڈے کس کے محلہ بنگلہ دیش میں چیئرمین اور کونسلروں کی مشترکہ کاوشوں کے نتیجہ میں ایک نیا سو کے وی ٹرانسفارمر نصب کیا گیا جس کے بعد علاقہ کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمینسجاد زرگر اور کونسلر شوکت علی اوردیگر کونسلروں نے کہا کہ علاقہ کے تمام مسائل حل کرینگے، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کے بعد اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ یونین کونسل لنڈے کس، بنگلہ دیش حاجی بابا اور دیگر محلوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں، جس کیلئے مشترکہ کوششیں جاری ہیں، انہوں نے کہا کہ جو دیگر مسائل ہیں وہ بھی ایک ایک کرکے حل کرینگے، اور جب ہمارا وقت پورا ہوگا تو لوگ ایک تبدیلی محسوس کرینگے، اور اس علاقہ میں کوئی مسئلہ باقی نہیں رہے گا
666 total views, no views today


