سوات، جنرل آفیسر کمانڈنگ ارمی ملاکنڈڈویژن میجر جنرل نادر خا ن نے کہا ہے کہ یہ فوج آپ کی ہے اور آپ ہی کی سیکورٹی کیلئے یہاں پر آئی ہے اگر ہم ایک ٹیم ہوکر یہاں پر کام کریں گے تو مسائل حل ہوں گے۔یہاں فوج علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کر رہی ہے ۔ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کوششیں بھی جاری ہیں ۔جی ا و سی نے وی ڈی سیز کے مسائل پربھی بات چیت کی اور کہا ں کہ وی ڈی سیز کو ان کی قربانیوں پر شیلڈ دی جائے گی ۔تعلیم کو فروغ دینے کیلئے خصوصی گرانٹ کی منظوری کابھی اعلان کابھی بتایاگیا۔جو سوات کی عوام پر خرچ کی جائے گی۔سڑکیں ، پل وغیرہ کی وقت پر تکمیل کرنے کیلئے پاک فوج کی یونٹس کو ہدایت کر دی گی ہے۔جب تک پاک آرمی اور عوام ملکر حب الوطنی سے ایک ہوکر کام کریں گے کوئی بڑے سے بڑا دشمن سوات کو ٹھیس نہیں پہنچا سکتا ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے مٹہ کے ۲۲ بریگیڈ فٹبال گراؤنڈمیں گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،یہ جرگہ وی ڈی سیز ، کونسلر ، طلباء ، اور دینی مدارس کیلئے منعقد کیا گیا۔اس میں ۲۲ بریگیڈ کمانڈر بریگیڈےئرمحمدطاہراسلم، کمشنر مالاکنڈ کیپٹن (ر) عثمان گل اور سول اداروں کے اعلی افسران نے شرکت کی۔جنرل آفیسر کمانڈنگ آرمی مالاکنڈڈویژن میجر جنرل نادرخان ، بریگیڈےئرمحمدطاہراسلم اور کمشنرمالاکنڈ کیپٹن(ر)عثمان گل نے سوات میں دیرپا اورمستقل امن کے لئے سوات کینٹ کے قیام کے لئے متعداور سرگرم عمل ہیں۔کھلی بات چیت کے بعد شرکاء نے کھل کر جی او سی ، بریگیڈےئرمحمدطاہراسلم ،کمشنر سے تعلیم وترقی کے متعلق سوالات بھی کئے ۔جس پر جی او سی ،بریگیڈےئرمحمدطاہراسلم ،کمشنراور نے تسلی بخش جوابات دیئے اور عوام کی مشکلات کو حل کرانے کی یقین دہانی بھی کروائی ۔
670 total views, no views today


