مینگورہ، سوات کے مشہور کلچرل سنگر ضیاء الدین ضیاء کا دھماکہ خیز پشتو سی ڈی ویڈیو والیم”چندنڑ”منظر عام پر آنے کے لیے تیار ہے اور شایقین حجرہ محفل اس والیوم کی ایڈیٹنگ مراحل کی تکمیل کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں ۔یاد رہے کہ ”چندنڑ ”کی سٹوڈیو ریکارڈنگ پشاورمیں کی گئی ہے جبکہ اس کی ویڈیو ریکارڈنگ گزشتہ روزفضا گٹ کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقعدہ ایک پر وقار محفل میں کی گئی۔
اس والیم میں پختونخوا اور سوات کے اکثر مرحوم شعراء کا کلام شامل ہے جن میں خوشحال بابا،رحمان بابا،محمد جان لوہار،نواز محمد شاہ غوبا جان،عزیز طالب ،رحمت اللہ ،وزیر جان اور عثمان سرحدی جو خیر سے زندہ سلامت ہیں شامل ہیں جو ٹپہ ،رباعی ، چاربیتہ اور اولسی سندرے پر مشتمل ہیں۔ اجمل بابا کا پرسوز کلام زہ د وطن دشہیدانو وینہ۔۔۔۔۔۔ اور محمد جان لوہار کا چار بیتہ خمارے سترگے د یار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس والیم کو دوسروں سے ممتاز کئے ہوئے ہیں ۔یہ والیم چند ہی روز میں شائقین کے لیے تیار ہوگا۔
455 total views, no views today


