مینگورہ، چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان کے یقین دہانی پر احتجاجی کیمپ ختم کرنے کا اعلان ،دسمبر میں روڈ پر مرمتی کام شروع نہیں کیا گیا تو دوبارہ نشاط چوک میں احتجاجی کیمپ لگاکر تمام بازاروں میں چندہ مہم شروع کریں گے ، منتخب ناظمین ، جنرل کونسلروں اور عمائدین علاقہ ، تفصیلات کے مطابق ویلج کونسلر پانڑ ، حاجی بابا ، خواجہ آباد ، شریف آباد اور لیبرکالونی روڈ کے خراب حالت کے باعث علاقے کے منتخب ممبران یونین کونسل سیاسی پارٹیوں کے ارکان ، عمائدین علاقہ نے احتجاج شروع کرکے کیمپ لگا یا اور چندہ مہم شروع کردی ، اس مہم کا فرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا نے بھر پور کیوریج کرکے ممبران اسمبلی کی توجہ حاصل کرلی ، گذشتہ کئی روز سے علاقے کے ایم پی اے فضل حکیم خان نے علاقے کا دور کیا اور عوام کے خواہش پر روڈ پر ملبہ ڈال کر قابل استعمال بنایا جبکہ دوسرے جانب علاقے کے منتخب نمائندوں ویلج کونسل ناظم اقبال رحمان ، نائب ناظم محمد رحمن عرف سپین خان ، نثار احمد ، امیر زیب ، عبدالوہاب ، شاہ جہان خان ، محمد رفیق ، قاضی رحمان ، محمد شعیب خان اور علاقے کے دیگر عمائدین کے علاوہ پی ٹی آئی کے رہنما امان اللہ خان نے احتجاج کا اعلان کرکے کیمپ لگا یا اور چندہ مہم شروع کردی ، جس میں لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ، اکرام اللہ خان ، سید صادق عزیز باچا ، واجد علی خان ، فضل رحمن نونو ، عدنان باچا ، شوکت علی ، ڈاکٹر خالد محمود اور دیگر رہنما ؤں نے خصوصی طور پر کیمپ میں شرکت کیا ، کیمپ تین دن جاری رہا جملہ آخر ایم پی اے فضل حکیم خان کے کوششوں سے اس وعدے پر احتجاج ختم کردیا گیا کہ دسمبر کے مہینے میں روڈ پر مرمتی کام شروع کیا جائیگا ، اس یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا گیا اور ساتھ ہی واضح کیا کہ دسمبر کے بعد اگر وعدہ خلافی ہوئی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائیگا اور شہر کے تمام بازار وں میں چندہ مہم شروع کیا جائیگا ، علاقے کے منتخب ممران نے سیاسی پارٹی قائدین اور میڈیا سمیت تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ، جن کے بدولت احتجاج کامیاب ہوا ، اس موقع پر احتجاج میں شامل تمام لوگوں نے ایم پی اے فضل حکیم اور عزیز اللہ گران کا بھی شکریہ ادا کیا ۔
624 total views, no views today


