سوات،سیدوشریف کے علاقہ شگئی میں ہائی سکول کے طلباء کیلئے بنائے گئے ٹیکنیکل سینٹر اور سیکنڈری کلاسز کی عمارتیں کئی سالوں سے بند،عمارتوں میں جڑی بوٹیاں نکل ائیں،گیارہ سال قبل سکول کے طلباء کیلئے مختص کھیل کے میدان میں ٹیکنکل سینٹر کا قیام کیا گیا ہے جو تاحال چالو نہ ہوسکا جبکہ پانچ سال قبل سکول کے طلباء کیلئے سیکنڈری کلاسز کے نام پر کروڑوں روپے خرچ کرکے تین منزلہ عمارت بنائی گئی ہے جو بند پڑی ہے،اس سلسلے میں گزشتہ روز سیدوشریف سے منتخب ضلعی کونسلر میانگل امیرزیب شہریار نے ہائی سکول شگئی کا اچانک دورہ کیا پرنسپل صاحب سرکاری مصروفیات کے باعث سکول میں موجود نہیں تھے،اس موقع پر سکول کے قائم مقام پرنسپل نے میانگل امیرزیب شہریار کو دونوں عمارتوں کا دورہ کرایا مگر ٹیکنیکل سینٹر اور سیکنڈری بلڈنگ بارے کچھ علم نہیں تھا،میانگل امیرزیب شہریار نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ کروڑوں روپے خرچ کرکے یہ عمارتیں تعمیر کئے گئے مگر ابھی تک اس میں تعلیمی سرگرمیاں شروع نہیں ہوئی،ایک طرف سکولوں میں داخلہ مہم کے نام پر کروڑوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں اور دوسری طرف یہ حالت ہے کہ سالوں سے بند ان عمارتوں کو کسی نے توجہ ہی نہیں دی،امسال سوات میں ہزاروں طلباء کالجوں میں داخلوں سے محروم رہ گئے ہیں اگر ہم ایسے بند سرکاری عمارتوں کو استعمال میں لاتے تو یہ نوبت ہی نہیں اتی،سیدوشریف میں تعلیمی سرگرمیوں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں افسوس کا مقام ہے کہ ٹیکنکل سینٹر کو بنانے کے بعد تین حکومتیں گزر گئے مگر تین ادوار میں اس سینٹر کو کھولنے کی توفیق کسی کو حاصل نہیں ہوئی،ملک و قوم کی نے ان بچوں سے اپنے مستقبل کی امیدیں وابستہ کی ہے عدم توجہ اور غفلت کیوجہ سے ہم اپنے مستقبل کو اپنے ہی ہاتھوں ختم کررہے ہیں ،علاقہ عمائدین نے میانگل امیرزیب شہریار کے اچانک سکول کا دورہ کرنے اور بند عمارتوں پر نوٹس لینے کا خیر مقدم کیا اور امیدظاہر کی کہ موصوف اپنے بزرگوں کی روایت برقرار رکھ سیکنڈری بلڈنگ اور ٹیکنیکل سینٹر کو کھولنے کیلئے اقدامات اٹھائینگے۔
722 total views, no views today


