بریکوٹ، تحصیل کونسل بریکو ٹ کو ایک ماڈل تحصیل کے طور پر پیش کرینگے ‘ سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہوکر اس تحصیل کے خدمت کے لئے میدان میں نکلے ہیں ‘ مال مویشیوں کے منڈی ایک جگہ بنانے سے علاقے سے گندگی ختم ہوجائیگی ‘ اس اقدام سے علاقے کے عوام کو ایک جگہ پر قربانی کے جانور میسر ہونگے ‘ عید قرباں میں تمام لوگ غریب لوگوں کو یاد رکھیں ‘ ان خیالات کا اظہار تحصیل کونسل بریکوٹ کے ناظم گوہر ایوب خان ،ٹی ایم او فضل ربی خان ، پرویز خان نے بریکوٹ میں مال مویشی کے منڈی کے افتتاح کے موقع پر موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ‘ اس موقع پر قائد حزب اختلاف فضل اکبر خان ، عدنان خان ،نائب ناظم اعلیٰ عز ت الرحمان ، تحصیل کونسلر حاجی نواب ، تحصیل کونسلر نیک علی اور علاقے کے دیگر کونسلرز کے علاوہ ٹی ایم اے کے اہلکار بھی موجود تھے ‘ انہوں نے کہاکہ ہم سب کو مل کر اپنے علاقے کے خدمت کرنے ہونگے ‘ تحصیل بریکوٹ میں عوام کے سہولت کے تمام مواقع میسر کرینگے ‘ لیکن یہ شرط تب تک ممکن ہے جب عوام کے تعاون ہمارے ساتھ ہونگے ‘ پارٹی اوبستگیاں 30تاریخ کو ختم ہوچکی ہیں ان شاء اللہ اس تحصیل میں عوام حقیقی تبدیلی محسوس کرینگے ‘ ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ قربانی کرتے وقت علاقے کے صفائی کا خاص خیال رکھیں ‘ اور ان غریبوں کو نہ بھولیں جو کہ قربانی کے طاقت نہیں رکھتے ‘ اخر میں ناظم اعلیٰ بریکوٹ گوہر ایوب ، ٹی ایم او بریکوٹ فضل ربی خان ،فضل اکبر خان ، عز ت الرحمان ، عدنان خان اور دیگر کونسلروں نے فیتہ کاٹ کر مال مویشی کے منڈی کا با قاعدہ افتتاح کیا ۔
608 total views, no views today


