سوات، ضلع کونسل سوات کا اجلاس پیر کے روز طلب، تمام تر انتظامات مکمل ، پہلے اجلاس میں ضلعی بجٹ منظور ہونے کا امکان ہے، ضلع سیکرٹریٹ کے مطابق ضلع کونسل سوات کا پہلا دو روزہ اجلاس پیر کے روز صبح دس بجے جرگہ ہال سیدو شریف میں ہور ہا ہے، جس میں تمام ضلعی کونسلرز شرکت کرینگے، ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت نائب ضلعی ناظم عبدالجبار خان کرینگے،دو روز جاری ہونے والے اجلاس میں ضلعی بجٹ پیش کیا جائیگا ،پہلے اجلاس میں کوشش کی جائے گی کہ ضلعی بجٹ منظور ہو سکے۔
634 total views, no views today
Comments


