سوات،سوات میں حفاظتی ٹیکوں کا کورس اپنے بچوں کو مکمل کرانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، مقامی افراد، کونسلرز ، طالب علم ویکسین اگاہی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، جبکہ والدین میں شعور اجاگر کرنے کیلئے بھی ان لوگوں کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ہے، ان خیالات کااظہار ای پی ائی سوات کے کوارڈینیٹر انور جمال ،ایم ایس سیدو ہسپتال ڈاکٹر شاہ دوران حجرہ ہیلتھ کوارڈینیر ڈاکٹر منیب الرحمان ، امن جرگہ کے انعام الرحمان اور سابقہ ایم این اے جمیلہ احمدنے پی سی سی ایچ ائی چیف اور حجرہ کے زیر اہتمام ایک روزہ سیمنار سے خطاب کے دوران کیا، مقررین نے سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوات میں ویکسینیشن مہم اور ماں بچے کی صحت سے متعلق شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، سو ل سائٹی ، اساتذہ کرام ، طالب علم ، کونسلر عوام میں بہتر طریقے سے شعور اجاگر کرسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے نمائندگان، اور والدین کے درمیان تعاون پیدا کرنا وقت کی ضرورت ہے، جبکہ محکمہ صحت کو درپیش مسائل سے اگاہی حاصل کرنا بھی ضروری ہے، سیمنار میں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ کیا خواتین اور لڑکیوں کو یکساں طور پر ٹیکوں تک رسائی مہیاہے،اور مقامی سطح پر سوات میں حفاظتی ٹیکوں کے کورس کے مختلف معلومات لینا ۔جبکہ حفاظتی ٹیکاجات کے کورس میں سول سوسائٹی کیا کردار ادا کرسکتی ہے ۔سیمنار میں بڑی تعداد میں اساتذہ کرام، سول سوسائٹی ، والدین ، طالب علموں، محکمہ صحت کے اہلکاروں نے شرکت کی۔
768 total views, no views today


