سوات،سوات میں عیدالاضحی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں،جگہ جگہ مویشیوں کی منڈیاں لگ گئیں،قربانی کے جانوروں کی قیمتیں اسمان سے باتیں کرنے لگی،ٹی ایم اے کے ٹیکس کیوجہ سے مرکزی میلہ مویشاں مکمل سنسان،لوگ مضافات میں قائم میلوں میں جانور خریدنے لگی،امسال سوات کے ہزاروں افراد سنت ابراہیمی ادا کرینگے،سوات میں بڑی عید کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہے لوگوں کی ایک بڑی تعداد قربانی کے جانور خریدنے کیلئے میلوں کا رک کررہے ہیں امسال سب سے زیادہ جانور مضافات میں قائم میلوں میں فروخت ہوئے،مینگورہ کے رہائشی امجد علی کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں سنت ابراہیمی ادا کرنا بھی مشکل ہو چکا ہے جانوروں کی قیمتی آسمان سے باتیں کررہی ہے جبکہ ٹی ایم اے والے بھی لوگوں کے چمڑے ادھیڑنے کیلئے اپنے چھریاں تیز کرچکے ہیں ،جانور کے خریداری پر باقاعدہ ٹیکس وصول کیا جارہاہے ،دوسری طرف مینگورہ شہر میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد خریدارے کیلئے پہنچ چکے ہیں ،بازار میں پیدل چلنے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،امسال عید الاضحی کے موقع پر ملک کے دیگر حصوں کے طرح سوات میں بھی ہزاروں افراد سنت ابراہیمی ادا کرینگے۔
668 total views, no views today


