مینگورہ، سوات یونین آف جرنلسٹس کے صدر حضرت بلال کے چچافضل گل وفات پاگئے،مرحوم کو گذشتہ روز سینکڑوں اشکبارآنکھوں کے سامنے آبائی قبرستان مینگورہ میں سپردخاک کردیا گیا،جنازے میں سیاسی وسماجی شخصیات، صحافیوں، وکلاء، ڈاکٹروں اوراہل علاقہ نے کثیر تعدادمیں شرکت کی،مرحوم کی فاتحہ خوانی شیرزادہ مسجدرنگ محلہ مینگورہ میں ہورہی ہے،ادھرسوات پریس کلب اورسوات یونین آف جرنلسٹس کا مشترکہ تعزیتی اجلاس منعقدہواجس میں تمام عہدیداروں اورممبران نے شرکت کی،شرکاء نے حضرت بلال کے چچاکی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا اورکہاکہ وہ ان کے ساتھ اس بڑے غم میں برابر کے شریک ہیں،اجلاس کے شرکاء نے مرحوم کی مغفرت کیلئے اجتماعی دعامانگی۔
770 total views, no views today
Comments


