بریکوٹ ، ٹی ایم اے بریکوٹ کی اچھی حکمت عملی ‘ عید قرباں پر بہترین صفائی کرکے اچھی مثال قائم کردی ‘ ٹی ایم او بریکوٹ فضل ربی خا ن ، ناظم گوہر ایوب ، انسپکٹر آیاز خا ن کی اچھی حکمت عملی کے نتیجے میں پورے علاقے میں پہلی دفعہ اچھی صفائی ہوگئی ‘ بہترین کارگردگی پر تحصیل کونسل کو علاقے کے عوام کے خراج تحسین ‘ اسی سال عید قرباں پر تحصیل کونسل بریکوٹ کے بہترین حکمت عملی ‘ عملے کے بہترین ڈیوٹی ‘ عید کی چھٹیوں میں گلی گلی میں صفائی کی وجہ سے اسی سال تحصیل بریکوٹ کے علاقے صاف ستھرارہ رہیں ‘ علاقے میں بہترین صفائی پر عوام نے ٹی ایم او بریکوٹ ، ناظم تحصیل کونسل بریکوٹ اور صفائی کے عملے کو خراج تحسین پیش کیا ہے ‘ زبانی جمع خرچ کے بجائے ٹی ایم اے بریکوٹ کے عملی اقدامات کو علاقے کے عوام نے سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اسی طرح تمام ادارے اپنے کام نیک نیتی اور خلوص سے کریں عوام نے ٹی ایم اے کے اہلکار ظفر علی اور ڈرائیور نذیر احمد کو بھی ان کی بہتر کارگردگی پر خراج تحسین پیش کی ہے
642 total views, no views today


