سوات ،مختلف واقعات او ر حادثات میں تین افراد جاں بحق ،دو زخمی ،ہسپتال منتقل, پہلا واقعہ بحرین کے علاقہ بالاکوٹ میں پیش آیا جہاں پک اپ گہرے کھائی میں جاگری جس کے نتیجہ میں چودہ سالہ خادم اللہ جاں بحق جبکہ گاڑی کا ڈرائیور شمس الدین ولد عبدالہادی زخمی ہوگئے گاڑی میں سوار دیگر کئی افراد معجزانہ طورپر بچ گئے
دوسرا واقعہ مٹہ کے علاقہ بلکارئی میں پیش آیا جہاں موٹر کاراُلٹنے سے سات سالہ منیبہ جاں بحق ہوگئی کبل میں خاتون شمع بی بی زوجہ ظفر علی آگ کے لئے کوئلہ جلارہی تھی کہ پیٹرول چھڑکنے سے آگ بھڑک اُٹھی آگ کے لپیٹ میں آکر شمع بی بی مبینہ طورپر جاں بحق ہوگئی اوڈیگرام میں نامعلوم وجوہات کے بناء پر ارشد نے خنجر سے مبینہ طورپر زخمی کردیا جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
556 total views, no views today


