سوات، کانجو ڈھیری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے امن کمیٹی کے رہنما جاں بحق ہوگئے ، سیکورٹی فورسز نے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا، پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل کبل کے علاقہ کانجو ڈھیری میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے زبیر شاہ ولد رحم دل شاہ کو قتل کردیا، اور فرار ہونے میں کامیاب رہے، واردات کے بعد پولیس اور فورسز کی بھاری نفری علاقہ کو پہنچ گئی، پولیس ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے علاقہ کو محاصرہ میں لے لیا جبکہ زبیر کی لاش اپنے تحویل میں لے لی، ذرائع کے مطابق ٹارگٹ کلر ز کیخلاف سرچ اپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے، گزشتہ پندرہ دونوں کے دوران یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں امن کمیٹی کے رہنما کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔
650 total views, no views today
Comments


