بریکوٹ ، بریکوٹ بازار میں دوران ڈیوٹی پر معمور نامعلوم افراد کے فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے اسپیشل فورس کے اہلکار کو سخت سیکورٹی میں آبائی قبرستان کوٹہ سپر دخاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کے اعلیٰ احکام کے علاوہ علاقے کے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی ۔تھانہ غالیگے نے نامعلوم افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی کا مقدمہ درج کردیا۔تفصیلات کے مطابق بریکوٹ بازار میں جمعرات کی رات تقریباً 8بجے کے قریب بریکوٹ چوک میں ڈیوٹی پر معمور اسپیشل فورس کے اہلکار بشیراحمد خان ولد شیر خان کوٹہ کو تین نامعلوم افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے قتل کردیا۔اسے زخمی حالت میں بریکوٹ ہستپال لے جایا گیا مگر جانبر نہ ہوسکا۔واردت کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر ے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا ۔مقتول بشیر احمد خان کے قتل ہونے کے بعد علاقے میں شدید خوف وہراس کا ماحول پھیل گیا ۔تحصیل بریکوٹ ایک پر امن علاقہ ہے اور آج تک بریکوٹ کی تاریخ کا پہلا واقع ہے جہاں پر ایک پولیس اہلکار کو نشانہ بنایا گیا ۔مقتول بشیر خان کے دو کمسن بچے ہیں جن میں ایک چار سالہ بیٹا عابد اور تین سالہ بیٹی انم ہیں ۔
602 total views, no views today


