بریکوٹ، قومی وطن پارٹی کے قائد آفتاب احمد خان شیرپاؤ سوات کے دورے پر تحصیل بریکوٹ کے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے لنڈاکے کے مقام پرتپاک استقبال کیا۔ان کے ہمراہ سکندر شیرپاؤ بھی موجود تھے ۔لنڈاکے کے مقام پر استقبال میں تحصیل بریکوٹ پارٹی کے عہدیداران فضل ودود باچا،عصمت اللہ خان،حاجی رحمان جبکہ ملاکنڈزون کے صدر فضل رحمان نونو،سیکرٹری جنرل صدیق علی خان کے علاوہ ضلعی قائدین کے علاوہ پارٹی کارکن کثیر تعداد میں موجود تھے ۔لنڈاکے کے مقام سے کارکنوں نے گاڑیوں کے جلوس کی شکل میں آفتاب احمد خان کو ودودیہ ہال سیدوشریف تک پہنچایا جہاں پر وہ منعقدہ مشاعرے کا مہمان خصوصی کے حیثیت سے شرکت کی ۔
610 total views, no views today
Comments


