بریکوٹ، ڈی آئی جی ملاکنڈ نے شہیداسپشل فورس پولیس اہلکار کے فاتحہ خوانی کے لئے ان کے رہائش گاہ گئے ۔فاتحہ خوانی کے بعد بریکوٹ بازار میں جائے وقوعہ کا معائنہ بھی کیا ،ڈی آئی جی ملاکنڈ آزاد خان نے گاؤں کوٹہ سے تعلق رکھنے والے شہید بشیر احمد کے فاتحہ خوانی کے سلسلے میں ان کے رہائش گاہ گئے ۔ان کے ہمراہ ڈی پی او سیلم خان مروت ،ڈی ایس پی بریکوٹ سرکل درویش خان ،ایس ایچ او تھانہ غالیگے بشیرخان ،بریکوٹ چوکی کے انچارج اکبر حسین خان تھے ۔جائے وقوعہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ڈی آئی جی ملاکنڈ آزاد خان نے کہاکہ قاتل کی گرفتاری کے لئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں اور پیش رفت جاری ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ شہید بشیرخان کو شہدا ء پیکج اور دیگر مراعات دی جائے گی۔
640 total views, no views today


