خوازہ خیلہ ، خوازہ خیلہ ، شالپین روڈ سے غیر قانونی سپیڈ بریکر ختم کرنے پر انتظامیہ کے مشکور ہیں ، نائب ناظم ویلج کونسل چینکولئی زبور خان عرصہ دراز سے شالپین کے 5 کلومیٹر روڈ پر 25 سے زیاد ہ سپیڈ بریکر وں سے ٹریفک انتہائی متاثر ہوچکا تھا جس پرانتظامیہ کے طرف سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر انوار الحق کے نگرانی میں کھلی کچہری کے دوران عوام نے مذکورہ سپیڈ بریکروں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا ، جس پر ایس ایچ او خوازہ خیلہ تاجبر خان اور ڈی ایس پی امجد خان نے فوری طور پر کاروائی کرکے شالیپین روڈ کو تمام غیر قانونی سپیڈ بریکروں سے خالی کردیا ، جس پر علاقے کے لوگوں نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے عوام کو اس عذاب سے نجات دلادیا ۔
778 total views, no views today
Comments


