بریکوٹ، قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ نے سست روی کا شکار گرڈ اسٹیشن پر ایکشن لے لیا۔مذید صبر اور برداشت ختم ،کئی ما ہ گذرنے کے باوجود گرڈ اسٹیشن کی تعمیر صرف چاردیواری تک محدود ۔اب بھی گرڈ اسٹیشن کی زمین پر کاشت جاری ہے ۔اس گرڈ اسٹیشن کے سلسلے میں ہر دروازہ کھٹکھٹائیں گے اور بہت جلد پیسکو چیف سے ملاقات کریں گے اور تمام صورت حال سے اگاہ کریں گے ۔ قومی جرگہ کے وفد نے واپڈا کنسٹریشن کے ایکس ای این شیر امان خان اور کمشنر ملاکنڈسے ملاقاتیں کی۔اس موقع پر دوران قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ کے صدر صدیق علی خان ،جنرل سیکرٹری بادشاہ خان ،چیرمین امانی روم خان ،انجئینر شرافت علی ،فریدون خان ،عالم زیب خان،ظاہر شاہ خان ،صحافی ریاض احمد موجود تھے ۔قومی جرگہ کے وفد کو واپڈا کنسٹریشن کے ایکس ای این شیر امان خان نے بتایا کہ اس وقت چکدرہ سے جو فیڈر آرہی ہے اس پر تقریباً نوے فیصد کام مکمل ہوچکاہے مگر تحصیل ادنزئی کے سیاسی لوگ اس میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں اگر آپ لوگوں نے اس میں واپڈا کی مدد کی اور وہاں کے عوام کو مطمیئن کیا تو تحصیل بریکوٹ کا وولیٹج کا مسلۂ حل ہوسکتاہے ۔چکدرہ گرڈ اسٹیشن کو واپڈ انے ہیوی ٹرانسفامر بھی فراہم کیا ہے ۔بعد میں وفد نے بتا یا کہ ہم بھر پور کوشش کریں گے کہ اس مسلئے کو حل کرنے میں ہر ممکن کو شش کریں گے ۔مگر اس وقت ہمارا سب سے اہم مسلۂ گرڈ اسٹیشن کی تعمیر کا ہے ۔بعد میں وفد کمشنر ملاکنڈ آفس گئے مگر کمشنر ملاکنڈ دفتر میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے وفد نے تحریر ی طور پر انہیں اگاہ کیا۔مذید براں قومی جرگے نے متقتہ طور پر فیصلہ کیا کہ بہت جلد پیسکو چیف سے ملاقات کریں گے اور تمام تر صورت حال سے ان کو اگاہ کریں گے
506 total views, no views today


