مینگورہ ، گورنمنٹ پرائمری سکول میں سلام ٹیچر ڈے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے مختلف سکولوں کے اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، تقریب میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر ذوالفقار الملک مہمان خصوصی تھے اس کے علاوہ محکمہ تعلیم کے تمام دیگر افسران ایس ڈی ای او اور اے ایس ڈی اوز پرنسپل دلاور خان جبکہ این سی ایچ ڈی کے رہنما کرنل ریٹائرڈ ارشد دارنی نے خصوصی طور پر شرکت کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ذوالفقارالملک نے اساتذہ کی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی ، انہوں نے کہا کہ ضلع سوات میں تعلیمی سرگرمیاں اساتذہ کی انتھک محنت کی وجہ سے زور و شور سے کامیابی کی جانب گامزن ہیں ، انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے وقار اور عزت سے انکا ر ممکن نہیں اس لئے سلام ٹیچر ڈے کے اس عظیم الشان دن پر ضلع بھر سمیت تمام دیگر اساتذہ کرام کو سلام پیش کرتا ہوں ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی او گل محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرہ میں استاد کا اپنا ایک مقام ہے ، دنیا کے تمام دیگر پیشہ وروں سے استاد کو ممتاز مقام حاصل ہے ، تقریب میں اپٹا کے صوبائی چیئرمین ابراہیم شاہ بابا ، ضلعی صدر سید سکندر شاہ باچا ، پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول دلاور خان نے بھی خطاب کیا ، مقررین نے اساتذہ کے پیشہ ورانہ خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور ان کے کردار کو سراہا ، انہوں نے ضلع بھر کے اساتذہ کو سلام پیش کیا ،واضح رہے کہ سلام ٹیچر ڈے ملک بھر میں ہر سال 15 اکتوبر کو منایا جاتا ہے اس موقع پر رنگار نگ تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے اور اساتذہ کی عزت و توقیر پر ان کی خدمات کو سراہا جاتا ہے اور انہیں سلام پیش کیا جاتا ہے ، تقریب کے آخر میں مقررین نے تمام اساتذہ کو خصوصی سلام پیش کیا ، تقریب کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض اپٹا سوات کے جنرل سیکرٹری علی روئیدار خان نے اداکئے جنہوں نے اساتذہ کوتقریب میں شرکت پر شکریہ اداکیا اور انہیں سلام پیش کیا ، تقریب میں طلبہ نے ملی نغمے بھی پیش کئے ۔
630 total views, no views today


