مینگورہ ،ضلع ناظم سوات محمدعلی شاہ نے کہاہے کہ ڈسٹرکٹ اورتحصیل کونسلروں کیلئے اعزازیہ اورمراعات دی جائے، صوبائی حکومت نے ضلعی ،تحصیل اورویلج کونسلز کیلئے اعزازیہ اورمراعات مقررکی ہے جبکہ ضلعی وتحصیل کونسلروں کیلئے اعزازیہ اورمراعات نہ ہونے سے پریشانی کے شکارہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاورکے مقامی ہوٹل پی سی میں ضلعی ناظمین کے دوروزہ ورکشاپ کے اختتام پرصوبہ بھرکے تمام منتخب ناظمین کے مشاورت سے ایک قراردادپیش کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی وتحصیل کونسلر بلدیاتی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اوران کیلئے اعزازیہ اورمراعات نہ دینازیادتی ہوگی۔
اس موقع پرصوبائی وزیربلدیات حاجی عنایت اللہ اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے ضلعی ناظمین کویقین دلایاکہ آپ لوگوں کے سفارشات صوبائی حکومت کوبھیج دی جائیگی تاکہ ضلع وتحصیل کونسلروں کیلئے اعزازیہ ومراعات مقررکرکے اختیارات کی نچلے سطح تک منتقلی کے وعدے حقیقی وعملی جامہ پہنایاجاسکے۔
260 total views, no views today


