سوات ، سوات کے مرکزی شہر مینگورہ ، رحیم آباد پولیس سٹیشن کے حدود جی ٹی روڈ میں انتہائی تیز رفتار ڈائنا کسٹم فری نے آٹھویں جماعت کو کچل ڈالا ، ملزم رہا ، مقدمہ درج نہ ہوسکا ،مینگورہ کے نواحی علاقہ راجہ آباد میں اپنے ماموں کے ساتھ رہائش پذیر ثناء اللہ ولد مومن خان سکنہ ملم جبہ کو گزشتہ روز کسٹم فری تیز رفتار ڈائنا جس کے ڈرائیور اسماعیل تھے ، انتہائی تیز رفتاری کی وجہ سے آٹھویں جماعت کا طالب علم ثناء اللہ کو کچل ڈالا ، فوری طور پر سیدوگروپ آف ہسپتال منتقل کردیاگیا ، جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا وہاں پر پولیس اور ان کے رشتہ داروں کے درمیان صلح کرکے ایف آئی آر درج نہ ہوسکا ، جبکہ عینی شاہدین کے مطابق ڈائنا کے ڈرائیور اسماعیل ڈائنا کو انتہائی تیزی سے چلا رہا تھا اور تمام غلطی ڈرائیور کی تھی ، جبکہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کو قابو میں لاکر ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کریں
474 total views, no views today


