سوات، سوات میں ورکنگ فوکس سکول میں نئے بھرتی ہونے والے ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں، گزشتہ6ماہ سے تنخواہوں کی عدم فراہمی سے ملازمین مشکلات کا شکار ہے، ذرائع کے مطابق مینگورہ کے علاقے پانڑ میں ورکنگ فوکس سکول میں نئے بھرتی ہونے والے ملازمینوں کو تاحال تنخواہیں نہیں ملی ہے، گزشتہ 6ماہ سے سکول میں کام کرنے والے ملازمین تنخواہوں کی عدم فراہمی سے مشکلات کا شکار ہے،
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کے بھرتی کئے ہوئے ملازمین کو تنخواہیں مل چکی ہے مگر دیگر ملازمین کو 6ماہ گزرنے کے باوجود بھی تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے، ملازمین کے مطابق 6ماہ سے وہ مسلسل کام کر رہے ہیں مگر ابھی تک انہیں ایک ماہ کی تنخواہ بھی نہیں ملی، ملازمین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے تنخواہوں کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات اُٹھائے جائیں تاکہ ان کی مشکلا ت میں کمی آسکے۔
388 total views, no views today


