مینگورہ ، میجر جنرل ثناء اللہ خان نیازی فٹ بال ٹورنامنٹ جو ش و خروش سے جاری ،ٹورنامنٹ میں دسواں میچ کھیلا جارہا ہے ، 1 کتوبر 2015 کو میجر جنرل ثناء اللہ خان نیازی کے نام پر فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز کیا گیا ، ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمانڈر نعیم نصر نے کیا تھا ، جس میں گزشتہ روز دسواں میچ جاری رہا ، ٹورنامنٹ کے چیف ارگنائزر مفتی موحد اللہ کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ بہت پر امن طریقے سے ہورہا ہے جس سے یہاں کے عوام لطف اندوز ہورہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم پاک ارمی کے تہہ دل سے شکر گزار کے ہمارے اسی طرح کے ٹورنامنٹ میں تعاون کرکے ہمارے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اسکے علاوہ ہم آل پاکستان ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا کریں جس میں ملک بھر کی ٹیمیں حصہ لیں گے، اس پر بہت سارا خرچ آتا ہے لیکن ہم پاک آرمی ،این جی اوز اور مخیر حضرات سے امید رکھتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ تعاون کرکے اس ٹورنامنٹ کو کامیاب بنائیں ،
616 total views, no views today


