سوات، سوات میں مینگور ہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چور گروہ کا سرغنہ گرفتار کرلیا ،ساجدعلی ایڈوکیٹ کے گھرسے چوری شدہ زیورات اور اسلحہ اورموبائل برآمد کرلی گئی ،ڈی پی او سوات نے سٹی ڈی ایس پی اور اہلکاروں کو انعامات سے بھی نوازا ،ایک ہفتہ قبل مینگورہ کے علاقے پانڑ میں نامعلوم چور نے رات کی تاریکی میں سجاد علی ایڈوکیٹ کے گھر میں گھس کر طلائی زیورات ،اسلحہ اور موبائل فون کو چوری کرکے رفوچکر ہوگیا تھا جس پر مینگورہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تھا ،
ڈی ایس پی مینگورہ سٹی صدیق اکبر نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس کی تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے موبائل کو ٹریس کرکے ملزم عثمان ولد علی مند سکنہ بینگلئی پورن ضلع شانگلہ کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے چوری شدہ موبائل ،ہار ،دو جوڑے بالیاں ،ایک لاکٹ ،انگریزی پستول ،زیورات کے کورکو برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزم سے گروہ کے دیگر ارکان کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے ،انہوں نے بتایا کہ ملزم کے خلاف شانگلہ میں بھی چوری کے تین مقدمات درج ہیں ،ادھر کامیاب کارروائی کرنے پر ڈی پی او سوات سلیم مروت نے ڈی ایس پی سٹی مینگورہ صدیق اکبر اور ان کی ٹیم کو سرٹیفیکٹ اور انعامات سے نوازا ہے ۔
301 total views, no views today


